QR CodeQR Code

تسلیوں سے عوام کی حالت تبدیل نہیں ہو گی، چہرے اور نظام بدلنے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی

15 Dec 2012 02:09

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں رہنماء جماعت اسلامی سرگودھا ڈاکٹر محمد ارشد شاہد نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن عروج پر ہے اور فلاحی کاموں کی آڑ میں کرپشن کے نئے کھیل کھیلے جا رہے ہیں، تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رہنماء جماعت اسلامی سرگودھا اور امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد ارشد شاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے لوٹی ہوئی رقم واپس وطن لانا ہو گی، موجودہ حکمران کھائو اور کھلائو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ارشد شاہد نے کہا کہ فلاحی کاموں کی آڑ میں کرپشن کے نئے کھیل کھیلے جار رہے ہیں، تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں چہروں کے ساتھ نظام بھی تبدیل کرنا ہو گا۔ عوام کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کر دیں، پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے اقتدار نیک، ایماندار اور صالح قیادت کے سپرد کرنا ہوگا۔ موجودہ حکومت اور اس کے اتحادیوں نے ملکی معیشت کا ناقابل تلافی نقصان کیا ہے۔ ناقص پالیسوں سے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ڈاکٹر ارشد شاہد نے کہا کہ بھارت زبردستی ہمارے پانی پر قبضہ کیے بیٹھا ہے اور ہمارے حکمران اس سے دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں، جو عوامی امنگوں کے خلاف ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایجنسیاں لوگوں کو اغوا کرنے والی پالیسیاں ترک کریں، اپنے ہی لوگوں کو گھروں سے اٹھا کر نامعلوم مقامات پر لے جانا کون سے عوامی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی غیض و غضب سے بچنے کے لئے ایسی حرکتوں سے باز رہا جائے، ایجنسیوں کے لوگ امریکی غلامی میں اخلاقیات کو ہی بھول گئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ سب کچھ وزیر داخلہ رحمان ملک کی ایما پر ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر ارشد شاہد نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی حیران کن نتائج دے گی۔


خبر کا کوڈ: 221317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/221317/تسلیوں-سے-عوام-کی-حالت-تبدیل-نہیں-ہو-گی-چہرے-اور-نظام-بدلنے-ضرورت-ہے-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org