0
Saturday 15 Dec 2012 00:41

امریکہ، ریاست کنیکٹی کٹ کے اسکول میں فائرنگ، 18 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک متعدد زخمی

امریکہ، ریاست کنیکٹی کٹ کے اسکول میں فائرنگ، 18 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ایک اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے اٹھارہ بچوں سمیت ستائیس افراد ہلاک ہوگئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے شہر نیوٹاؤن کے ایک اسکول میں پیش آیا۔ اسکول میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور اسکول کے ایک طالب علم کا والد تھا، جس نے اسکول میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اٹھارہ بچوں سمیت ستائیس افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق بچوں کی عمریں پانچ سے دس سال کے درمیان ہیں جبکہ اسکول کا پرنسپل اور فزیولوجسٹ بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے گولیوں کے تقریباً سو راؤنڈز فائر کئے۔ واقعے کی جگہ سے پولیس کو نائن ایم ایم کی دو ہینڈ گنز ملی ہیں۔ امریکی صدر باراک حسین اوباما کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
  
ادھر امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے سکول میں حملہ آور کی فائرنگ سے 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 18 بچے بھی شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے جو فوجی وردی میں ملبوس تھا، نے ایلیمنٹری سکول میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس سے بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ اندوہناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور حملہ آور کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ حملے میں زخمی بچوں اور دیگر افراد کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، لیکن اس اندوہناک حادثے میں 27 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 18 بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے حملہ آور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے بھی ہلاک کر دیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست کنیٹکی کٹ کے علاقے نیو ٹائون میں پیش آیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی ریاست کنین کٹی کٹ میں ایک اسکول کے اندر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے ایک طالب علم کے والد نے کی، تاہم بعدازاں پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے کے میں وہ شخص خود بھی مارا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست کنیکٹی کٹ کے شہر نیوٹاؤن میں واقع سینڈی ہک اسکول میں پڑھنے والی ایک کلاس تھری کی طالبہ کے والد نے اسکول میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی، جسکے نتیجے میں پانچ سے دس سال کے بچوں سمیت اسکول کے پرنسپل اور اسکول کے ماہر نفسیات بھی ہلاک ہوگئے۔ ادھر فائرنگ کے اس واقعے سے امریکی صدر بارک اوبامہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور اسکے بعد سے انھیں لمحے لمحے کی اطلاع دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 221319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش