QR CodeQR Code

تحریک انصاف میں صرف نظریاتی لوگ رہیں گے، مفاد پرستوں کو ن لیگ لے جا رہی ہے، عمران خان

15 Dec 2012 01:21

اسلام ٹائمز: ایوان اقبال میں لائرز فورم سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا، ن لیگ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کیونکہ ن لیگ تحریک انصاف میں شامل مفاد پرستوں کو خود لے کر جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کیونکہ ن لیگ تحریک انصاف میں شامل مفاد پرستوں کو لے کر جا رہی ہے۔ ایوان اقبال میں لائرز فورم سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا سارے مفاد پرست ن لیگ میں چلے جائیں گے کیونکہ ن لیگ کا مقصد اقتدار اور ہمارا نیا پاکستان بنانا ہے۔ انہوں نے کہا ن لیگ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کیونکہ ن لیگ تحریک انصاف میں شامل مفاد پرستوں کو خود لے کر جا رہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نیا پاکستان سے پہلے نیا پنجاب تو بنا لیں۔ ان کا مزید کہنا تھا ن لیگ میں سب نے اثاثے چھپائے ہوئے ہیں کیونکہ نیب کے مطابق 65 فیصد کرپشن پنجاب میں ہے اور نواز شریف کو پنجاب میں کرپشن کے خاتمے سے کیا چیز روک رہی ہے۔ عمران خان نے کہا ابھی تحریک انصاف مکمل پارٹی نہیں بنی ہم پاکستان میں تاریخ بنانے جا رہے اور اس کے لئے ایسی کمپین کریں گے لوگ ذوالفقار بھٹو کو بھول جائیں گے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شکوہ کیا ہے کہ جو بات وہ کہتے ہیں دوسرے دن نواز شریف بھی وہی کہہ رہے ہوتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے جیسے امتحان میں نالائق بچہ ان کی نقل کر رہا ہے۔ عمران خان نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو آڑھے ہاتھ  لیتے ہوئے کہا کہ پانچ سال پیپلزپارٹی کی حکومت کو نواز شریف نے سہارا دیا اب ظاہر کر رہے ہیں کہ وہ ان کے مخالف ہیں۔ انہوں نے ن لیگ کے قائد کو نقل کرنے والا بچہ قرار دیا ۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں روزانہ بارہ ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے، پنجاب میں پینسٹھ فیصد کرپش ہو رہی ہے۔ عمران خان نے نواز شریف سے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں جو مفاد پرست رہ گئے ہیں وہ بھی لے جائیں کیونکہ ان کی جماعت میں وہی لوگ رہیں گے جو نظریاتی ہوں گے۔



Share on Facebook


خبر کا کوڈ: 221329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/221329/تحریک-انصاف-میں-صرف-نظریاتی-لوگ-رہیں-گے-مفاد-پرستوں-کو-ن-لیگ-لے-جا-رہی-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org