0
Saturday 15 Dec 2012 20:52

بےنظیر قتل کیس، عدالت نے امریکی صحافی مارک سیگل کو 5 جنوری کو طلب کرلیا

بےنظیر قتل کیس، عدالت نے امریکی صحافی مارک سیگل کو 5 جنوری کو طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمن نے اڈیالہ جیل میں بےنظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت استغاثہ کے گواہ اور ملزمان کا اقبالی بیان قلمبند کرنے والے مجسٹریٹ احمد مسعود جنجوعہ پر وکلاء صفائی نے جرح کی۔ عدالت نے جرح مکمل نہ ہونے پر سابق مجسٹریٹ کو آئندہ سماعت پر بھی طلب کر لیا۔ استغاثہ کی جانب سے مزید گواہوں کی طلبی کیلئے درخواست دائر کی گئی۔ جس پر عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ اور امریکی صحافی مارک سیگل، سابق ایس ایس پی یاسین فاروق، سابق ایس پی اشفاق انور، پروفیسر ڈاکٹر مصدق خان اور 1122 کے سابق انچارج ڈاکٹر عبدالرحمن کی طلبی کے سمن جاری کر دیئے۔ عدالت نے تمام گواہوں کو پانچ جنوری کو پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کرانے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 221581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش