QR CodeQR Code

قانون کی معیاری تعلیم سے سب کیلئے انصاف کا خواب حقیقت بنے گا، چیف جسٹس

15 Dec 2012 20:50

اسلام ٹائمز: فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اکیڈمی جلد یونیورسٹی کی شکل میں عدالتی تعلیم کا ذریعہ بنے گی۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ نظام انصاف کی بہتری کیلئے قانون کی تعلیم کا بلند معیار کلیدی حیثیت رکھتا ہے جس کیلئے جوڈیشل اکیڈمی کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 سال میں 520 عدالتی افسران اس اکیڈمی سے تربیت حاصل کرچکے ہیں۔ اکیڈمی جلد یونیورسٹی کی شکل میں عدالتی تعلیم کا ذریعہ بنے گی۔ بعد ازاں المیزان فاؤنڈیشن کی مشاورتی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے سپریم کورٹ اسٹاف کالونی کی زمین پر ناجائز قبضے اور تعمیرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ المیزان فاؤنڈیشن کو ناجائز قبضے کا سلسلہ روکنے کیلئے مؤثر کارروائی کرنا ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 221584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/221584/قانون-کی-معیاری-تعلیم-سے-سب-کیلئے-انصاف-کا-خواب-حقیقت-بنے-گا-چیف-جسٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org