QR CodeQR Code

گورنر سندھ کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں

انتظامیہ سے مذاکرات ناکام، کل پورا سندھ جام کرینگے، علامہ ناظر عباس تقوی

15 Dec 2012 21:36

اسلام ٹائمز: ایس یو سی سندھ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ گورنر سندھ نے شیعہ قوم کی بے عزتی کی ہے، وہ کہتے ہیں کہ آپ ہم سے آکر بات کریں لیکن ہمارے پاس صرف دو منٹ ہیں، اس سے زیادہ وقت ہم آپ کو نہیں دے سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ علماء کے انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نمائش چورنگی پر کفن پوش دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے شیعہ قوم کی بے عزتی کی ہے، وہ کہتے ہیں کہ آپ ہم سے آکر بات کریں لیکن ہمارے پاس صرف دو منٹ ہیں، اس سے زیادہ وقت ہم آپ کو نہیں دے سکتے، لیکن ہم گورنر سندھ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم یہاں مرنے کے لئے آئے ہیں، ہمارے پاس بھی تمہارے لئے وقت نہیں ہیں، ہم تمہیں جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ شیعہ قوم کی بے عزتی کے خلاف کل پورے سندھ کو جام کریں گے، میری سندھ کے غیور بھائیوں سے گزارش ہے کہ کل سندھ بھر کی اہم شاہراہوں کو جام کر دیں۔ واضح رہے کہ اس وقت نمائش چورنگی پر ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین موجود ہیں اور علمائے کرام اور ذاکرین عظام کی بھی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔ شرکاء لبیک یاحسین (ع) کے مسلسل نعرے لگا رہے ہیں، نعروں کی گونج سے اس وقت فضاء گونج رہی ہے، شرکائے دھرنا کے لئے نیاز امام حسین (ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 221595

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/221595/انتظامیہ-سے-مذاکرات-ناکام-کل-پورا-سندھ-جام-کرینگے-علامہ-ناظر-عباس-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org