QR CodeQR Code

حریت کانفرنس کا 7رکنی وفد میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا

15 Dec 2012 23:30

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو میں عبدالغنی بٹ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمير کا پرامن حل چاہتے ہیں، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں امن ناممکن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کشميري رہنماء میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں حریت کانفرنس کا سات رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے، بےنظير انٹرنيشنل ائیر پورٹ پہنچنے پر مہمانوں کا شاندار استقبال کيا گيا۔ وفد میں پروفیسر عبدالغنی بٹ، بلال غنی لون، مولانا عباس انصاری اور آغا حسن بٹگرامی سميت ديگر شامل ہيں۔ ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کشميري رہنماء عبدالغنی بٹ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمير کا پرامن حل چاہتے ہیں، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں امن ناممکن ہے۔ بلال غنی لون نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستانی قیادت سے بات چیت کے لئے آئے ہيں، ہمارا پاکستان کی اندرونی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات میں کشمیریوں کی شمولیت ناگزیر ہے، دونوں ممالک کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 221603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/221603/حریت-کانفرنس-کا-7رکنی-وفد-میر-واعظ-عمر-فاروق-کی-قیادت-میں-اسلام-آباد-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org