QR CodeQR Code

علامہ نیئر عباس کو رہا نہ کیا گیا تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، علامہ علی رضوی

17 Dec 2012 12:06

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ علامہ نیئر عباس کی گرفتاری کے پیچھے دہشت گرد اور تکفیری عناصر کے علاوہ کرپٹ حکمران اور وزراء ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان کے سکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت نے امریکی ایجنٹوں کے اشارے پر  آغا ضیاء الدین شہید کے قاتلوں کو جیل سے فرار کروانے کیلئے سیکیورٹی اداروں کو یوم الحسین (ع) کے موقع پر تکفیری طبقے کو سڑکوں پر لاکر مصروف رکھا اور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشتگردوں کو اپنے ساتھیوں سمیت فرار کرانے میں کامیاب ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ دشمنی اور دہشت گردی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے یوم الحسین (ع) میں شریک طلبہ کو یونیورسٹی سے خارج اور بھاری جرمانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ شیعہ ملت اور نوجوان اس معاملے میں پھنسا رہے جبکہ امریکی و اسرائیلی منصوبہ ساز اپنے مذموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا موقع فراہم ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ نیئر عباس مصطفوی کی گرفتاری کے پیچھے دہشت گرد اور تکفیری عناصر کے علاوہ کرپٹ حکمران اور وزراء ہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت گلگت میں عوام کے توجہہ کو منتشر کرکے رکھنا چاہتی ہے تاکہ بدعنوانیاں کھل کر سامنے نہ آئیں اور اپنی کرسی و اقتدار کو دوام ملے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبائی حکومت میں ثلاثہ منحوسہ بن چکا ہے جس کی باہمی ملی بھگت سے گلگت کا امن تباہ و برباد ہوگیا ہے۔ اس میں امریکی ادارے، دہشت گرد تکفیری ٹولے اور  کرپٹ حکومت، یہ تینوں طاقتیں ہرگز نہیں چاہتی کہ گلگت میں امن و امان ہو، اس مقصد کے لیے علامہ نیئر کو گرفتار کیا، یوم الحسین (ع) پر پابندی لگائی اور جیل سے تیسری بار دہشت گرد بھگائے گئے۔ حکومت ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیں علامہ نیئر عباس کو رہا نہ کیا گیا تو بلتستان میں جو حالات پیش آئیں گے اس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 221619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/221619/علامہ-نیئر-عباس-کو-رہا-نہ-کیا-گیا-حالات-کی-ذمہ-داری-حکومت-پر-عائد-ہوگی-علی-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org