0
Sunday 16 Dec 2012 00:06

جاپان کے سفارتکار برائے سائوتھ ایشین افیئرز کی صوبائی وزیر احسان الدین قریشی سے ملاقات

جاپان کے سفارتکار برائے سائوتھ ایشین افیئرز کی صوبائی وزیر احسان الدین قریشی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی سے جاپان کے سفارتکار برائے سائوتھ ایشین افیئرزساکارلو جامورا نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر ملتان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کردار اور عوامی فلاحی کامو ں کیلئے کئے جانیو الے اقدامات کو سراہا۔ جاپانی سفارتکار نے مزید کہا کہ فلاحی کام جاری رہنے چاہیے، پاکستان میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ جاپان حکومت کو یقین ہے کہ پاکستان کی عوام آئندہ الیکشن میں اپنے مخلص رہنمائوں کو آگے لائے گی۔ عوام میں شعور پیدا ہو چکا ہے اور وہ اپنے اچھے اور برے میں تمیز کرنا جانتے ہیں وہ ہی آ ئندہ الیکشن میں ملکی ترقی پسند سیاستدانو ں کے ذر یعے تبدیلی لائیں گے، شفاف الیکشن کیلئے حکومت کی کاوشیں خوش آئند ہیں اس موقع پر جاپانی سفارتکار کو صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی نے ملتان میں جاری ترقیاتی کاموں بارے بتایا جسے انہوں نے عوامی فلاح وبہبود کیلئے اچھا اقدام قرار دیا۔ اس موقع پر میاں عمران احسان قریشی، چوہدری محمد علی، حامد خان، سلیم قریشی، رانامعین کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 221631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش