QR CodeQR Code

ملتان، الطاف حسین پر توہین عدالت کے نوٹس کے خلاف شہریوں کا احتجاج

16 Dec 2012 10:37

اسلام ٹائمز: مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ایک محب وطن جماعت ہے اور ملک کے کروڑوں لوگ الطاف حسین کو دل و جان سے چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف سپریم کورٹ کے نوٹس کے ردعمل میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی شہریوں نے چوک نواں شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر الطاف حسین کے حق میں نعرے درج تھے۔ مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ایک محب وطن جماعت ہے اور ملک کے کروڑوں لوگ الطاف حسین کو دل و جان سے چاہتے ہیں۔ جس پر پاکستان کی عوام کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک اور الطاف حسین پر لگنے والے بے بنیاد الزام کی پُر زور مذمت کرتے ہیں، مقررین کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے میں ہی پاکستان کی بقاء اور سلامتی ہے۔ کیونکہ اب ایم کیو ایم نہ سندھ تک محدود ہے اور نہ ہی 1992ء کا دور ہے۔ اب اگر ایم کیو ایم کو کچلنے کی سازش کی گئی تو صدائے احتجاج پورے پاکستان سے بلند ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 221727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/221727/ملتان-الطاف-حسین-پر-توہین-عدالت-کے-نوٹس-خلاف-شہریوں-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org