QR CodeQR Code

عام انتخابات کرپٹ حکمرانوں کیلئے یوم حساب ہوگا، رضا احمد شاہ

16 Dec 2012 16:05

اسلام ٹائمز: انتخابی مہم کے دوران جماعت اسلامی کے رہنماء نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکام پالیسوں سے ملک کی معا شی کشتی ڈوبنے والی ہے موجودہ دور عوام کیلئے ناکامیوں سے بھرا پڑا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے رہنما اور حلقہ این اے 56 سے قومی اسمبلی کے امیدوار رضا احمد شاہ نے کہا کہ عام انتخابات کرپٹ حکمرانوں کیلئے یوم حساب ہوگا حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں سے ملک کی معا شی کشتی ڈوبنے والی ہے موجودہ دور عوام کیلئے ناکامیوں سے بھرا پڑا ہے۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے امانت دار دیانت دار اور مخلص قیادت کو سامنے لانا ہوگا۔ منتخب ہونے کے بعد این اے 56 میں شرافت دیانت صداقت کی سیاست کا دور شروع ہوگا۔ حلقہ این اے 56 سے جھوٹ منافقت دلفریب نعروں اور جھوٹے وعدوں کی سیاست کا خاتمہ میرا مشن ہوگا اپنی انتخابی مہم کے موقع پر مختلف یونین کونسلوں کے موقع پر رضا احمد شاہ نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر یونین کونسل یا خدمت مراکز قائم کئے جائیں گے ہم عوام میں رہ کر عوام کی خدمت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 221834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/221834/عام-انتخابات-کرپٹ-حکمرانوں-کیلئے-یوم-حساب-ہوگا-رضا-احمد-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org