0
Sunday 16 Dec 2012 19:23

پشاور، دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، 5 ہلاک، ایک پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور، دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، 5 ہلاک، ایک پولیس اہلکار جاں بحق

اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے پاؤکہ میں جاری سرچ آپریشن مکمل کرنے کے بعد پورے علاقے کو کلئیر کردیا گیا اور گزشتہ رات سے جاری دہشت گرد حملے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، پانچوں دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے، 2 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا، مجموعی طور پر 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، 5 دہشت گرد ایک زیر تعمیر عمارت میں چھپے ہوئے تھے، پولیس نے کہا ہے کہ دہشت گرد ائیر پورٹ حملے میں ملوث تھے، اور بھاری اسلحہ کے ساتھ لیس تھے، علاقے سے کئی لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، پاوکہ میں کمپاونڈ میں موجود 5 دہشتگردوں میں سے 3دہشت گر دوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا جبکہ 2 دہشت گردوں نے اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔ 

پولیس کے مطابق دہشت گرد ائیر پورٹ حملے میں ملوث تھے۔ حیات آباد تھانہ کے ایس ایچ او کے مطابق دہشت گردوں کے پاس بھاری اسلحہ موجود تھا اور علاقے میں کئی لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں میں ایک پختون اور 4 غیر ملکی ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی تعداد 5 تھی۔ سخت سیکورٹی کے باعث دہشتگرد فرار نہیں ہو سکے۔ پشاور سے فضائی آپریشن کو بھی بحال کر دیا گیا اور پہلی پرواز منزل مقصود کی جانب سے روانہ ہو گئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 221876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش