0
Monday 17 Dec 2012 02:17

حکمرانوں نے پاک ایران گیس منصوبہ ترک کیا تو قومی مجرم کہلائیں گے، علامہ رمضان توقیر

حکمرانوں نے پاک ایران گیس منصوبہ ترک کیا تو قومی مجرم کہلائیں گے، علامہ رمضان توقیر

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سے نہ پہلے کبھی ملت ایران کے عزم و استقلال میں کوئی کمی آئی ہے اور نہ ہی کبھی آئے گی، ہمارے حکمرانوں نے پاک ایران گیس کا منصوبہ ترک کیا تو وہ قومی مجرم کہلائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ماضی میں بھی ایران پر پابندیاں عائد کر چکا ہے لیکن اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکا، اور نہ ہی ان پابندیوں سے ملت ایران کو اس کے ہدف اور نظریہ سے ہٹایا جا سکتا، پورے عالم اسلام میں فقط ایک مملکت ایران ہی ہے جس نے پرچم اسلام کو سربلند کیا ہوا ہے، اور اسلام دشمن طاقتوں کیساتھ اس کا مقابلہ جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جب سے انقلاب کامیاب ہوا امریکہ نے جنگیں مسلط کیں، پابندیاں لگائیں، قسم قسم کے حربے استعمال کئے لیکن ملت ایران کے عزم اور استقلال میں کوئی کمی آئی ہے اور نہ ہی آئے گی۔
 
انہوں نے کہا کہ آج بغیر کسی تفریق کے جو بھی کلمہ گو اور محمد مصطفیٰ (ص) کا امتی ہے وہ ایران کے ہاتھ مضبوط کرے، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے امریکی دباو پر اور ڈالروں کے چکر میں پاک ایران دوستی کے اس پائپ لائن منصوبہ کو ترک کیا تو وہ قومی مجرم کہلائیں گے اور یہ اقدام قوم کیساتھ خیانت ہوگا۔ علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اس بات کا خواہش مند ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے، اگر عوامی جذبات کا احترام نہ کرتے ہوئے امریکی غلام حکمرانوں نے اس منصوبہ پر کوئی منفی کردار ادا کیا تو یہ ملک کیساتھ بہت بڑی زیادتی ہوگی۔

خبر کا کوڈ : 221903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش