QR CodeQR Code

اسامہ کی تلاش کے انعام میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کو دس ہزار ڈالر ملے

17 Dec 2012 12:42

اسلام ٹائمز: اپنی ساتھی ڈاکٹر آمنہ کی مدد سے ہیپیٹائٹس ویکسین لگانے کے بہانے اسامہ خاندان کے بچوں کا ڈی این اے حاصل کیا اور اسامہ کی اہلیہ کی وائس میچنگ کی۔


اسلام ٹائمز۔ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے بنایا جانے والا کمیشن جلد ہی اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی تلاش کے لیے امریکی سی آئی اے نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 10 ہزار ڈالر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق شکیل آفریدی اپنی ساتھی ڈاکٹر آمنہ کی مدد سے اسامہ بن لادن کے بچوں کا ڈی این اے حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ ایبٹ آباد کمیشن نے تین سو عینی شاہدین اور تین ہزار دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن ایبٹ آباد کمپاؤنڈ میں دو ہزار پانچ سے دو ہزار گیارہ تک رہے اور کبھی باہر نہیں نکلے اور یہ کہ وہ القاعدہ سے متعلق خبروں کے لیے الجزیرہ ٹی وی دیکھتے تھے۔
 
آپریشن کے وقت انہوں نے اہل خانہ کو پرسکون رہنے اور کلمہ طیبہ پڑھنے کی نصیحت کی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی سی آئی اے نے اسامہ کو تلاش کرنے کے لیے شکیل آفریدی کو دس ہزار ڈالر دئیے۔ شکیل آفریدی نے تین مرتبہ کمپاؤنڈ تک رسائی کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ اپنی ساتھی ڈاکٹر آمنہ کی مدد سے ہیپیٹائٹس ویکسین لگانے کے بہانے اسامہ خاندان کے بچوں کا ڈی این اے حاصل کیا اور اسامہ کی اہلیہ کی وائس میچنگ کی۔ ڈی این اے ٹیسٹ کی تصدیق کے بعد امریکہ نے شکیل آفریدی کو امریکہ منتقل ہونے کا کہا۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایس آئی نے سی آئی اے کو اسامہ کے چار ٹیلی فون نمبرز اور کمپاؤنڈ کے پتے پر بھیجے جانے والے خطوط بھی فراہم کیے تھے۔


خبر کا کوڈ: 222030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/222030/اسامہ-کی-تلاش-کے-انعام-میں-ڈاکٹر-شکیل-آفریدی-کو-دس-ہزار-ڈالر-ملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org