0
Monday 17 Dec 2012 21:58

حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد قابل فخر ہے، راجہ پرویز اشرف

حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد قابل فخر ہے، راجہ پرویز اشرف
اسلام ٹائمز۔ راجہ پرویز اشرف نے کشمیری عوام اور قیادت کے صبر و ثبات کی سراہنا کرتے ہوئے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادیں اور کشمیریوں کی خواہشات مسئلہ کشمیر کے حل کی بنیاد ہے، پاکستانی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد قابل فخر ہے، اُدھر میرواعظ عمر فاروق نے پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی عمل میں کشمیری قیادت کی شمولیت انتہائی ضروری ہے۔

اپنے 8 روزہ دورہ پاکستان کے تیسرے روز میرواعظ عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس کے 7 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کی راجدھانی میں یہاں کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ ایک اہم اور طویل ملاقات کی جبکہ اس موقعہ پر وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان قائرہ کے علاوہ حریت کانفرنس (م) کے سینئر رہنما بشمول پروفیسر عبدالغنی بٹ، بلال غنی لون، مولوی عباس انصاری، آغا سید حسن، مختار احمد وازہ اور مصدق عادل بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 222186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش