0
Monday 17 Dec 2012 20:34

کشمیری حریت پسند دہشت گرد نہیں فریڈم فائٹر ہیں،علامہ ریاض شاہ

کشمیری حریت پسند دہشت گرد نہیں فریڈم فائٹر ہیں،علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت آزاد کشمیر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ طاقت کے زور پر زیادہ دیر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھا جا سکتا، مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا جیل خانہ بن چکا ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ہو رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں وسیع پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو توڑنے اور بابری مسجد کو شہید کرنے والے ملک سے دوستی نہیں ہو سکتی،بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا کشمیری شہداء کے خون سے غداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت پسند دہشت گرد نہیں فریڈم فائٹر ہیں، بھارت مذاکرات کا ڈھونگ رچا کر مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈالنے کی سازش کر رہا ہے، پاک بھارت مذاکرات میں کشمیری قیادت کو بھی شامل کرنا چاہیے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ضروری ہے، حکومت نے مسئلہ کشمیر کو سردخانے میں ڈال دیا ہے اور پارلیمنٹ کی قومی کشمیر کمیٹی کی کارکردگی مایوس کن ہے۔
خبر کا کوڈ : 222206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش