3
0
Monday 17 Dec 2012 20:56

ایران نے اب تک امریکہ کے 3 اسکین ایگل ڈرون طیارے شکار کئے ہیں، علی فدوی

ایران نے اب تک امریکہ کے 3 اسکین ایگل ڈرون طیارے شکار کئے ہیں، علی فدوی
اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی بحری فوج کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران نے اب تک امریکہ کے تین اسکین ایگل ڈرون شکار کئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈمرل علی فدوی نے آج تہران میں "خلیج فارس کے چیلنج اور مواقع" کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کے موقع پر خبر نگاروں سے بات چیت میں بغیر پائلٹ کے امریکی طیارے اسکین ایگل کے شکار کے بارے میں کہا کہ ایران نے حال ہی میں امریکہ کا جو ڈرون طیارہ اتارا ہے، وہ اس نوعیت کی پہلا ڈرون نہیں بلکہ تیسرا اسکین ایگل طیارہ ہے، جو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے شکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طیارہ تیس گھنٹے تک مسلسل پرواز کرسکتا ہے اور ایران نے بہت سے طیاروں کا شکار کرکے اب ان کی پیداوار شروع کر دی ہے اور یہ ایرانی فوج کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔

علی فدوی کا کہنا تھا کہ اس امریکی ڈرون کے شکار کے بعد پہلے امریکہ نے انکار کیا کہ اس کا اس طرح کا کوئی بغیر پائلٹ کا طیارہ لاپتہ ہوا ہے، لیکن پانچ دن گزرنے کے بعد خود ہی اعتراف کر لیا کہ ایران کی مسلح افواج کے ہاتھوں شکار ہونے والا اسکین ایگل طیارہ انہی کا ہے۔ علی فدوی کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک امریکہ نے اس طیارے کی واپسی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے بتایا کہ دنیا میں موجود ڈرون طیاروں میں سے اسکین ایگل سب سے زیادہ یعنی 30 گھنٹے مسلسل پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے اور امریکی بحری بیڑے کی نگرانی کرنے والا یہ اہم اوزار حساب ہوتا ہے۔

علی فدوی نے بتایا کہ یہ تیسرا اسکین ایگل ہے جو جمہوری اسلامی ایران کی مسلح افواج نے شکار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے شکار کئے جانیوالے اسکین ایگل سے تمام اطلاعات حاصل کر لی گئیں تھیں، اور ان اطلاعات کی روشنی میں کافی عرصہ پہلے ہی ہم اسی ٹیکنالوجی پر مبنی اسکین ایگل کی پیداوار شروع کر دی ہے اور اب کافی عرصہ سے یہ ڈرون طیارے ہماری مسلح افواج کے استعمال میں ہیں۔

ایڈمرل علی فدوی نے آبنائے ہرمز کی بندش کے امکان کے بارے میں کہا کہ خلیج فارس کا علاقہ پوری دنیا کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن امریکہ کے اقدامات کی بنا پر آبنائے ہرمز کی سلامتی خطرے میں پڑنے کا امکان ہے۔ ایڈمرل علی فدوی نے کہا کہ رواں ہجری شمسی کے اختتام تک سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آبنائے ہرمز میں فوجی مشقیں انجام دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے خلیج فارس کو ناامن کرنے کا اقدام کیا تو وہ یقینی طور پر حماقت کرے گا کیونکہ یہ علاقہ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔

ادھر دفاعی امور میں رہبر انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مشیر اعلٰی میجر جنرل سید یحیٰی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ دشمنوں کو جمہوری اسلامی ایران کے مزید طاقتور ہونے سے خوف ہے، اسی لئے ایران کے اطراف کے علاقوں میں بدامنی پھیلا کر ایران کی ترقی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میجر جنرل سید یحیٰی رحیم صفوی نے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے حوالے سے تہران میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، خلیج فارس اور اس کے نواحی علاقے اسٹرٹیجیک اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے اس کانفرنس کے اغراض و مقاصد کے بارے میں کہا کہ دفاع اور سلامتی کے حوالے سے خلیج فارس کی اسٹرٹیجیک اہمیت کی شناخت اس کانفرنس کے انعقاد کا اہم مقصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 222214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
achi or hosla afza koshish he millat iran ki
hamain aisi khabrain ziada achi lagti hen. koe mar gia dhar gia in ko ham pasand nahi karty. teek hai aisy logoon ki bi kami nahi hogi. jo halakatoon ki khabroon sy dilchaspi rakhty hongy. lekin mai awr hamari degar doston ko iran ki teknology ki khabrain hizbulah ki taqat awr walwaly ki khabrain pasand hen.
very very good. may allah bless and save Iran.
ہماری پیشکش