0
Monday 17 Dec 2012 23:43

2013ء کے اختتام تک افغانستان سے مکمل طور پر فوج واپس بلائی جا سکتی ہے، ڈیوڈ کیمرون

2013ء کے اختتام تک افغانستان سے مکمل طور پر فوج واپس بلائی جا سکتی ہے، ڈیوڈ کیمرون
اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ 2013ء کے اختتام تک خود کو افغانستان جنگ سے مکمل طور پر آزاد کر دینگے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے افغان جنگ سے برطانوی مداخلت ختم کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے اپنے بڑی تعداد میں فوجی دستے واپس بلالیں گے اور اگلے سال کے اختتام تک افغانستان سے مکمل طور پر فوج واپس بلائی جاسکتی ہے۔ تاہم برطانوی وزیراعظم نے مکمل برطانوی فوج کے انخلاء کا کوئی مقررہ وقت نہیں بتایا۔ ذرائع کے مطابق اس سال کے آخر تک 500 فوجی دستے افغانستان سے واپس بلائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 222252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش