QR CodeQR Code

تحریک التواء ایجنڈے میں شامل نہ ہونے پر اے این پی کا سينٹ ميں احتجاج

18 Dec 2012 01:00

اسلام ٹائمز:اجلاس میں چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ وہ قائم مقام صدر تھے انہیں تحریک التواء کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سینٹ کا اجلاس چیئرمین نیئرحسین بخاری کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں گورنرپنجاب کیخلاف تحریک التواء ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر اے این پی کے سینیٹرز نے احتجاج کیا۔ اے این پی کے ارکان کا کہنا تھا کہ سینیٹ چیئرمین کا دفتر گورنر پنجاب کی طرف داری کر رہا ہے، سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا کہ آٹھ دن پہلے تحریک التواء جمع کرائی گئی مگر اسے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔ اے این پی نے واک آؤٹ کی کوشش تو چیئرمین نے اجلاس ہی ملتوی کردیا۔ اس سے پہلے بزرگ شہریوں کیلئے شیلٹر ہاؤسز قائم کرنے سے متعلق پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

ڈاکٹر کریم خواجہ کی طرف سے لاوارث بچوں کي پرورش اور قیام کے لئے اسلام آباد میں ادارہ بنانے کی بھی قرارداد پیش کی گئی۔ اراکین کا کہنا تھا کہ لاوارث بچوں کے ساتھ ساتھ نادار اور بےسہارا بچوں کی پرورش بھی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ ریاست پاکستان کا آئین لاوارث بچوں کو رجسٹر یا اپنا شہری قرار نہیں دیتا۔ اس کے لئے شہریت اور رجسٹریشن کے قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ آئندہ اجلاس انیس دسمبر کو ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 222254

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/222254/تحریک-التواء-ایجنڈے-میں-شامل-نہ-ہونے-پر-اے-این-پی-کا-سينٹ-ميں-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org