0
Tuesday 18 Dec 2012 10:51

افغان صدر نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے گرین سگنل دے دیا، فرانس

افغان صدر نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے گرین سگنل دے دیا، فرانس
اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان رواں ہفتے پیرس میں مذاکرات ہوں گے، جس میں افغان حکومت اور طالبان دونوں کی شرکت ممکن نظر آرہی ہے۔ اگرچہ اس بات کا باقاعدہ اظہار ابھی تک افغان حکومت کی طرف سے سامنے نہیں آیا ہے، تاہم فرانسیسی حکام کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے مذاکرات کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے ریڈیو پر ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ افغان صدر نے طالبان سے مذاکرات کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں کوئی اہم پیش رفت کی توقع نہیں، بلکہ ان کا مقصد صرف بات چیت کو آگے بڑھانا ہے۔ مغربی میڈیا کے مطابق مذاکرات کی جگہ کو خفیہ رکھا جا رہا ہے، مذاکرات میں شرکت کرنے والے 20 ممکنہ افراد کے نام بھی ظاہر نہیں کئے گئے۔

دیگر ذرائع کے مطابق آر ایف آئی ریڈیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ رواں ہفتے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پیرس میں ہوں گے۔ تاہم مذاکرات کے مقام اور شرکت کرنے والوں کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں 2014ء میں نیٹو فورسز کے افغانستان سے انخلا کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، مذاکرات میں افغان طالبان کے علاوہ دیگر دھڑے جیسے شمالی اتحاد، لشکر اسلامی کی شرکت کے امکانات ہیں۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے بھی مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ مذاکرات کی میزبانی فرانس کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 222323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش