0
Tuesday 18 Dec 2012 20:25

دھمکیاں اور اقتصادی پابندیاں ملت ایران کی ترقی و پیشرفت کا راستہ نہیں روک سکتیں، احمدی نژاد

دھمکیاں اور اقتصادی پابندیاں ملت ایران کی ترقی و پیشرفت کا راستہ نہیں روک سکتیں، احمدی نژاد
اسلام ٹائمز۔ جمہوری اسلامی ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے اپنے لئے عزت و افتخار کا راستہ انتخاب کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران کی تعمیر کریں گے اور کسی بھی ملک کی تعمیر کے لئے بنیادی چیز علمی پیشرفت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ایران کے شمالی صوبہ مازندران کے اعلٰی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایرانی صدر کا دشمن کی طرف سے عائد ناجائز پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دشمن کی ایسی نازیبا حرکتوں کے باوجود ایرانی قوم تیزی سے ترقی اور پیشرفت کر رہی ہے۔ ایرانی صدر کا تاکید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں عدل و انصاف کے نفاذ کے لئے کوشش کرنے کی وجہ سے ایران کو بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن نہیں چاہتا کہ ہم اپنے اصلی مقام تک پہنچ سکیں، اس لئے وہ حالات کو خراب کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
 
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ اسلامی ایران کے مقابلے میں دشمن ہمیشہ اشتباہ کا مرتکب ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری اسلامی ایران کی تاریخ، دنیا کی حادثات سے پر تاریخوں میں ایک ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمنوں کو چاہیئے کہ وہ انسانوں کی طرف ایرانی عوام سے بات کریں۔ انہوں نے اسلامی جمہوری ایران کے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کریں تو یہ خود ان کے اپنے مفاد میں ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ملت ایران کے داخلی اور خارجی دشمن عناصر ایرانی قوم سے انتقام لے رہے ہیں۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ملت کے دشمنوں کو یہ بات جان لینی چاہیئے کہ اقتصادی پابندیوں اور کرنسی کی قیمت میں اتار چڑھاو ایرانی قوم کی ترقی کو نہیں روک سکتے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ دشمنوں کی دھمکیاں اور پابندیاں ایران کی ترقی و پیشرفت میں مزید تیزی کا باعث بنی ہیں۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کے شمالی صوبے مازندران میں آج صوبے کے اعلٰی عہدیداروں کے اجمتاع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں اور پابندیاں ملت ایران کی ترقی و پیش رفت کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ انہوں نے مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسیاں ختم کر دیں، کیونکہ ان پالیسیوں کے جاری رہنے سے انہیں کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔
 
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی ترقی نے مغربی ممالک کو حیرت زدہ اور تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اور یہ تشویش ملت ایران کے خلاف ان کے دباؤ اور پابندیوں میں اضافے کا سبب بنی ہے۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ یہ بات تاریخ سے ثابت ہے کہ مہذب و متمدن ایرانی قوم نے ہمیشہ دشمنوں اور ان کی سازشوں پر غلبہ پا کر توحید اور عدل و انصاف کا پرچم لہرایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم ہمیشہ محبت، انصاف اور آزادی پسند رہی ہے اور اس نے کبھی کسی ملک سے دشمنی نہیں کی، بلکہ ایرانی قوم ہمیشہ باہمی احترام کی قائل رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 222545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش