QR CodeQR Code

پارا چنار میں اساتذہ کی گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی دھرنا

19 Dec 2012 00:13

اسلام ٹائمز: اساتذہ کا موقف تھا کہ تمام قبائلی علاقوں میں ایف سی آر کی شق چالیس کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن کرم ایجنسی میں اب تک اس شق کے تحت گرفتاریاں کی جاتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار میں سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی گرفتاری کے خلاف پی اے چوک پر احتجاجی دھرنا دیا گیا اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا گیا۔ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے اس احتجاج میں درجنوں اساتذہ شریک ہوئے۔ اس موقع پر اساتذہ کا موقف تھا کہ تمام قبائلی علاقوں میں ایف سی آر کی شق چالیس کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن کرم ایجنسی میں اب تک اس شق کے تحت گرفتاریاں کی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معماران قوم کے ساتھ اس قسم کا سلوک کسی طور پر بھی قابل برداشت نہیں ہے اور ان سے جرمانے وصول کرنا بہت بڑی زیادتی ہے لہٰذا حکومت فوری طور پر اس ظلم کا سلسلہ بند کرے۔ اس موقع پر لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے سینکڑوں افراد بھی اساتذہ کے احتجاجی دھرنے میں شامل ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 222600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/222600/پارا-چنار-میں-اساتذہ-کی-گرفتاریوں-کیخلاف-احتجاجی-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org