0
Wednesday 19 Dec 2012 00:51

ملتان، حضرت بہائوالدین زکریا کا 3روزہ سالانہ عرس آج سے شروع ہوگا

ملتان، حضرت بہائوالدین زکریا کا 3روزہ سالانہ عرس آج سے شروع ہوگا
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی نے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام آج سے شروع ہونے والے 3 روزہ حضرت بہائوالدین زکریا کے سالانہ عرس کے موقع پر انتظامات کا جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ دربار کے چاروں اطراف سکیورٹی کیلئے کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں اور زائرین کی سہولت کیلئے تمام انتظامات احسن طریقے سے انجام دئیے گئے ہیں۔ کوشش کی گئی ہے کہ زائرین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے۔ اوقاف سٹاف محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹرز اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا عملہ ان کی مدد کیلئے ہمہ وقت موجود رہے گا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی نے مزار حضرت بہائوالدین زکریا پر حاضری اور سکیورٹی معاملات کا خود جائزہ لیا۔ 

ریلوے انتظامیہ نے حضرت بہاوالدین زکریا کے سالانہ عرس کے موقع پر زائرین کی سہولت کے لیے میر پور خاص سے ملتان کے لئے ایک سپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے یہ ٹرین آج میرپور خاص سے صبح گیارہ بجے روانہ ہوکر 19دسمبر کو صبح 4:45 پر ملتان پہنچے گی۔ 21 دسمبر کو واپسی کے لئے ٹرین ملتان سے سہ پہر 4:15 پر روانہ ہو گی اور 22 دسمبر دن 11:00 بجے میرپور خاص پہنچے گی۔
خبر کا کوڈ : 222627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش