QR CodeQR Code

ایران نے دوبارہ پاکستان کو سستی بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کر دی

19 Mar 2010 22:25

اسلام ٹائمز:پاکستان میں ایران کے سفیر ماشاءاللہ شاکری نے کہا کہ ایران 6 سے 7 سینٹس کی قیمت پر 2200 میگاواٹ بجلی پاکستان کو فراہم کر سکتا ہے


کراچی:اسلام ٹائمز-روزنامہ نوائے وقت کے مطابق ایران نے پاکستان کو سستی بجلی کی فراہمی کی دوبارہ پیشکش کر دی ہے۔ پاکستان میں ایران کے سفیر ماشاءاللہ شاکری نے کہا کہ ایران 6 سے 7 سینٹس کی قیمت پر 2200 میگاواٹ بجلی فراہم کرسکتا ہے۔ سستی بجلی کی فراہمی میں رقم کی سہولت کا بندوبست کرنے پر بھی غور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے ہمسائے اور بھائی پاکستان کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں سنجیدہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رینٹل پاور پراجیکٹس سے جو بجلی فراہمی کی جاتی تھی اس کی قیمت 20 سے 25 سینٹس تھی۔


خبر کا کوڈ: 22269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/22269/ایران-نے-دوبارہ-پاکستان-کو-سستی-بجلی-فراہم-کرنے-کی-پیشکش-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org