0
Wednesday 19 Dec 2012 12:44

خواتین رضاکاروں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں، شاہی سید

خواتین رضاکاروں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے انسداد پولیم مہم کی خواتین رضاکاروں کو قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی معاشرے میں خواتین کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں، ملک پہلے ہی انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ایسے واقعات دنیا میں ہمار ے متعلق انتہائی خراب تاثر پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں، دہشت گرد ہمارا مستقبل تاریک کرنا چاہتے ہیں، قومی خدمت میں مصروف عمل رضاکاروں کو نشانہ بنانے والے نہ والے قومی دشمن ہیں اور انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں۔

باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ پولیو مہم میں مصروف عمل افراد کو مکمل تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور حالیہ واقعات میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 222702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش