0
Wednesday 19 Dec 2012 23:39

عام انتخابات وقت پر ہونا ہی ملک کیلئے بہتر ہے، چودھری شجاعت حسین

عام انتخابات وقت پر ہونا ہی ملک کیلئے بہتر ہے، چودھری شجاعت حسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی نے اپنے دور میں کسانوں کو سبسڈی دی جسے موجودہ حکومت نے ختم کر دیا جس کے باعث کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ کسانوں کو ٹیوب ویلز کے لیے بجلی مفت فراہم کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کسان اتحاد کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کی کوئی شکایت نہیں کی بلکہ ملاقات میں تو ان کا نام تک نہیں آیا۔

ادھر دادو میں جامشورو سے جانے والی پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو میں مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے۔ اس ایشو پر منافقت اور سیاسی فائدے حاصل کرنے کے لئے عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ انتخابات ضرور اور اپنے وقت پر ہوں گے۔ کالا باغ ڈیم ایک مردہ گھوڑا ہے۔ اس ایشو پر منافقت اور سیاسی فائدے حاصل کرنے کے لئے عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ ق لیگ کالا باغ ڈیم کسی صورت نہیں بننے دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور ق لیگ کا اتحاد برقرار رہے گا اور آئندہ انتخابات میں ق لیگ کامیابی حاصل کرے گی۔ پنجاب میں کرپشن زوروں پر ہے۔ ہمارے دور میں عوام کو فائدے پہنچائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام سے بڑی محبت ملی ہے۔ ہماری ق لیگ ایک وفاقی جماعت ہے۔ ہم نے کبھی بھی منافقت کی سیاست نہیں کی۔ اپنے دور حکومت میں عوام سے جو بھی وعدہ کیا اسے پورا کرکے دکھایا۔
خبر کا کوڈ : 222857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش