QR CodeQR Code

ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی میں امریکہ اور اسرائیل ملوث ہیں، علامہ عبدالحسین

پولیو ٹیموں پر حملوں سے واضح ہوگیا کہ ریاستی ادارے ناکام ہوگئے ہیں

20 Dec 2012 15:47

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا ایک مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ ملک میں جنگل کا قانوں ہے، دہشتگرد جہاں چاہیں منظم کارروائیاں کرتے ہیں اور فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔


 اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے انسداد پولیو مہم کی ٹیموں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانوں ہے، دہشت گرد جہاں چاہیں منظم کارروائیاں کرتے ہیں اور فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ مگر سیکورٹی ادارے ان کا سراغ لگانے میں ہمیشہ کی طرح آج بھی ناکام ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مساجد اور امام بارگاہیں پہلے سے ہی غیر محفوظ تھیں، تاہم آج پولیو ٹیمیں بھی عدم تحفظ کا شکار ہوگئی ہیں۔ جس کی وجہ سے انسداد پولیو کی اہم مہم اس مرتبہ ناکام ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ پولیو مہم ناکام نہیں ہوئی بلکہ ملک بھر کے ریاستی ادارے ناکام ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی ہوتی تو آج ہمیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔ سیکورٹی ادارے خاموش بیٹھیں گے تو دہشت گرد اپنی کامیاب کارروائیاں تو کریں گے۔
 
علامہ عبدالحسین نے مزید کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی میں امریکہ اور اسرائیل ملوث ہیں۔ یہ مھٹی بھر لوگ امریکہ کے اشارے پر چل رہے ہیں کیونکہ چند ممالک ہمارے ملک میں خوشحالی دیکھنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں پولیو ٹیموں پر حملوں کی تحقیات کی جائیں اور اس میں ملوث لوگوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک میں کبھی بھی امن بحال نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو بند نہ کیا جائے کیونکہ اس سے دشمن مزید حوصلہ افزاء ہو جائے گا۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیو ٹیموں کو ہر قسم کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 222905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/222905/ملک-میں-بڑھتی-ہوئی-دہشتگردی-امریکہ-اور-اسرائیل-ملوث-ہیں-علامہ-عبدالحسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org