QR CodeQR Code

امن کی عالمی کوششوں کا اسرائیلی جواب،اہلیان غزہ پر ایک اور فضائی حملہ

20 Mar 2010 12:36

اسلام ٹائمز:اسرائیل نے عالمی برادری کی امن کوششوں کا جواب غزہ پر ایک اور فضائی حملے کی صور ت میں دیا ہے،اسرائیلی فضائیہ نے ائیرپورٹ اور قریبی علاقوں میں پانچ میزائل داغے۔جس سے 12 افراد زخمی ہو گئے


 مقبوضہ بیت المقدس:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق اسرائیل کی جانب سے عالمی برادری کی امن کوششوں کا جواب اسرائیل نے غزہ پر ایک اور فضائی حملے کی صور ت میں دیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون اور خطے کیلئے امریکی نمائندے جارج مِچل کے دورے سے قبل حملے میں بارہ فلسطینی زخمی ہو گئے۔غزہ میں حماس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ائیرپورٹ اور قریبی علاقوں میں پانچ میزائل داغے۔جس سے 12 افراد زخمی ہو گئے۔ان میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔اسرائیلی فوج نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے راکٹ حملے کے جواب میں وہاں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔دو دن کے دوران غزہ پر یہ اسرائیل کا دوسرا فضائی حملہ ہے۔یہ حملے ایسے وقت کیے گئے ہیں جب عالمی برادری فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کی کوششوں میں مصروف ہے۔اسی مقصد کے تحت ماسکو میں مشرق وسطیٰ پر امریکا،روس،یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر مشتمل چار فریقی گروپ کا دو روزہ اجلاس ہوا۔جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اورمشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندے جارج مچل بھی امن کیلئے خطے کا جلد دورہ کرنے والے ہیں۔



خبر کا کوڈ: 22291

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/22291/امن-کی-عالمی-کوششوں-کا-اسرائیلی-جواب-اہلیان-غزہ-پر-ایک-اور-فضائی-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org