QR CodeQR Code

پی آئی اے کے سوتیلے پن سے بلتستان کے عوام عاجز آگئے

21 Dec 2012 10:41

اسلام ٹائمز: پی آئی اے حکام کا بلتستان کے لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور تحقیر کا سلسلہ عروج پر ہے، 45 منٹ کے سفر کا کرایہ 8000 روپے لینے کے باوجود آئے روز فلائٹ منسوخ کرنا معمول بن گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان میں موجود اکلوتی فضائی کمپنی نے مسافروں کو خوار کردیا۔ موسم صاف ہو تو شیڈول نہیں ہوتا جبکہ خراب موسم میں فلائٹ ملتوی کردی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حکام کا بلتستان کے لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور تحقیر کا سلسلہ عروج پر ہے، 45 منٹ کے سفر کا کرایہ 8000 روپے لینے کے باوجود آئے روز فلائٹ منسوخ کرنا معمول بن گیا ہے۔ سابقہ ادوار میں ہفتے میں صرف ایک دن پرواز شیڈول میں نہیں ہوتی تھی لیکن اب ہفتے میں دو دن پرواز کو ان شیڈول کیا جاتا ہے۔

اسکردو کے شہری پی آئی اے کی نااہلی اور سوتیلے پن سے عاجز آگئے ہیں۔ 18 دسمبر کو موسم خراب ہونے کے باعث پرواز ملتوی کردی گئی جبکہ 17 دسمبر کو شیڈول میں جہاز نہیں تھا اور 19 دسمبر کو پھر پرواز کو شیڈول میں ہی رکھا نہیں گیا ہے۔ شہریوں نے حکمران جماعت سے پروازوں کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 222917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/222917/پی-آئی-اے-کے-سوتیلے-پن-سے-بلتستان-عوام-عاجز-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org