QR CodeQR Code

سرگودھا، نیشنل انڈسٹریل پارک کا افتتاح، 20 ہزار اسامیاں پیدا ہونگی، انور علی چیمہ

20 Dec 2012 01:16

اسلام ٹائمز: وفاقی وزیر پیداوار نے نیشنل انڈسٹریل پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد شہر سرگودھا میں جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ سنٹر اور ایک ہنر ایک نگر کے تحت بچے بچیوں کو تربیت دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل انڈسٹریل پارک سرگودھا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر پیداوار چوہدری انور علی چیمہ نے کہا ہے کہ کراچی کے بعد سرگودھا دوسرا شہر ہے جہاں پر جدید سہولتوں سے آراستہ سو ایکڑ اراضی پر 750 ملین کی لاگت سے انڈسٹریل پارک قائم کیا جارہا ہے، جس کی تکمیل سے بیس ہزار سے زائد خاندانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ جبکہ سینکڑوں سرکاری ملازمتیں بھی فراہم کی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ اس پارک کی تعمیر کا کام آئندہ ماہ شروع ہوجائیگا جس کیلئے ٹینڈر وغیرہ طلب کرلئے گئے ہیں۔ اس پارک کی تعمیر کا آئیڈیا سنگاپور سے لیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی سرگودھا میں جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ سنٹر، ایک ہنر ایک نگر کے تحت بچے بچیوں کو تربیت دی جائیگی۔ وفاقی سیکرٹری پیداوار گل محمد رند نے کہا کہ سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کا ٹریننگ سنٹر بھی قائم کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر محسن سید، چیئرمین پی آئی ڈی سی خالد محمود چٹھہ اور چیئرمین پرسن آہن ثمینہ خاور حیات نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 222954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/222954/سرگودھا-نیشنل-انڈسٹریل-پارک-کا-افتتاح-20-ہزار-اسامیاں-پیدا-ہونگی-انور-علی-چیمہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org