0
Thursday 20 Dec 2012 00:43

ایم ڈبلیو ایم آئندہ انتخابات میں بھرپور کردار ادا کرے گی، علامہ اقتدار نقوی

ایم ڈبلیو ایم آئندہ انتخابات میں بھرپور کردار ادا کرے گی، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کا منشور واضح اور بین ہے کہ ہم آئندہ انتخابات میں کسی بھی تکفیری یا تکفیری گروہ کے حمایت یافتہ اُمیدوار کو پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بننے دیں گے، پاکستان اُس وقت تک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا جب تک پارلیمنٹ کو ان دہشت گرد اور تکفیریوں سے پاک نہیں کیا جاتا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے ملتان میں علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں شیعہ قوم اُس وقت تک مضبوط اور طاقتور نہیں ہوسکتی جب تک وہ اپنے ووٹ کی طاقت کو صحیح اسعتمال نہیں کرے گی۔ مجلس وحدت مسلمین نے ملت تشیع کو ایک نئی سوچ اور فکر دی ہے، جس کے ذریعے وہ آئندہ انتخابات میں اپنا حق چھین سکتی ہے۔ 

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گلگت بلتستان کے حوالے سے کہا کہ ایک مخصوص ٹولے کی وجہ سے پورے صوبے کا امن تباہ کیا جا رہا ہے، گلگت بلتستان کی نااہل حکوت شرپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے پُرامن شہریوں اور علمائے کرام کے خلاف سرگرم ہے۔ اُنہوں نے پشاور اور کوئٹہ میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لاء اینڈ آرڈر کی انتہائی مخدوش حالت ہے، دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان کو غیر محفوظ بنایا جائے، لیکن جب تک ہم زندہ ہیں، ان دہشت گردوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 222956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش