QR CodeQR Code

پشاور، 47 لیڈی ہیلتھ سپروائزر کا پولیو مہم میں حصہ لینے سے انکار

20 Dec 2012 11:33

اسلام ٹائمز: پولیو مہم ٹیم پر ہونے والے حملوں کے بعد پشاور کی متعدد لیڈی ہیلتھ سپروائزرز نے حکام پر واضح کردیا ہے کہ ایل ایچ ایس اور ورکروں کو بالترتیب ایک ہزار اور دو ہزار روپے ملتے ہیں جسکی خاطر وہ اپنی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ سپر وائزر نے تحفظ نہ دینے تک پولیو مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کے روز پشاور تعلق رکھنے والی متعدد لیڈی ہیلتھ سپروائزرز نے ای ڈی او صحت ڈاکٹر عبد الرشید اور ضلعی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شیدا حسین سے ملاقات کی اور انہیں اس بارے میں پشاور کی تمام 47 لیڈی ہیلتھ سپروائزروں کے متفقہ فیصلے سے آگاہ کردیا۔ ایل ایچ ایس نے واضح الفاظ میں یہ کہہ کر آئندہ اس مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے کیونکہ پولیس نے یہ واضح کیا ہے کہ مہم کے دوران تمام ٹیموں کو تحفظ دینا ممکن نہیں۔ چنانچہ وہ تحفظ دئے بغیر یہ پولیو مہم جاری نہیں رکھ سکتیں۔ متعدد ایل ایچ ایس نے مستقبل میں بھی اس مہم کا حصہ بننے سے انکار کی تصدیق کردی ہے۔ پشاور کی متعدد لیڈی ہیلتھ سپروائزرز سے بات کی گئی، تو انہوں نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ انہوں نے حکام پر واضح کردیا ہے کہ ایل ایچ ایس اور ورکروں کو بالترتیب ایک ہزار اور دو ہزار روپے ملتے ہیں جسکی خاطر وہ اپنی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت اگلی مہم میں انکی حفاظت کو یقینی نہیں بناتی وہ کسی بھی صورت میں شریک نہیں ہونگی۔


خبر کا کوڈ: 223048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/223048/پشاور-47-لیڈی-ہیلتھ-سپروائزر-کا-پولیو-مہم-میں-حصہ-لینے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org