0
Thursday 20 Dec 2012 16:18

23 دسمبر کے اجتماع میں کم و بیش 50 لاکھ افراد شرکت کرینگے، مشتاق علی سہروردی

23 دسمبر کے اجتماع میں کم و بیش 50 لاکھ افراد شرکت کرینگے، مشتاق علی سہروردی
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق علی خان سہروردی نے کہا ہے کہ ہم الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے، 23 دسمبر کو ڈاکٹر طاہری القادری کی آمد کے موقع پر مینار پاکستان پر ہونے والے اجتماع میں کم و بیش 50 لاکھ افراد شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کم و بیش 50 لاکھ افراد کا یہ اجتماع ہے۔ اور انشاء اللہ آپ کا میڈیا دکھائے گا اور یہ اپنا تجزیہ کر کے بتائے گا کہ کتنے افراد آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ہم نے کہہ دیا ہے کہ ہم الیکشن کا حصہ نہیں بنیں گے تاہم اگر عوام اس میں جانا چاہتے ہیں تو بھلے جائیں۔ لیکن ہم نے اپنا حق ادا کر دینا ہے، تاکہ کل کو ہم نے اپنے آپ کو بری الذمہ کرنا ہے کہ ہمارا حق یہ تھا کہ ہم نے قوم کو بتادیا تھا کہ اس میں خیر نہیں ہے، یہ گند کی دلدل ہے جو بھی اس دلدل میں اترے گا وہ اپنے آپ کو خود اس گند سے لپیٹ لے گا۔ انہوں نے کہا ک اس لئے ہم اس گندے انتخابی نظام سے نکل کر ایک صاف و شفاف پولیٹیکل نظام دینا چاہتے ہیں، توبہ نعوذ باللہ ہم کوئی ایسا نہیں کرنا چاہتے کہ کلاشنکوف کلچر دیا جائے یا ملک میں بدامنی پیدا کی جائے۔ ملک تو پہلے ہی اس دہانے پر پہنچا ہوا ہے، اور ہم ملک کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا کوئی بھی قدم نہیں اٹھانا چاہتے جو ملک کیلئے خطے کا سبب بنے۔
(مشتاق علی سہروردی کا تفصیلی انٹرویو آج رات جاری کیا جائیگا)
خبر کا کوڈ : 223161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش