0
Thursday 20 Dec 2012 19:01

ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ حکومت کی ہٹ دھرمی ہے، سراج الحق

ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ حکومت کی ہٹ دھرمی ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں بڑی رکاوٹ حکومت کی ہٹ دھرمی اور تعلیم کے معیار میں پستی ہے۔ جدید تعلیمی بجٹ کم ازکم 10 فیصد ہونا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج جندول میں طلبہ کو شیلڈ اور انعامات دیتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ طلبہ اپنے آپ کو ملک کو درپیش نئے چیلنجز کے لئے تیار رکھیں۔ تعلیم کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے۔ ہم حکومت میں آکر ملک کا تعلیمی معیار ایک جیسا کردیں گے، جہاں صدر پاکستان اور غریب آدمی کو تعلیم کے حصول کے برابر مواقع میسر ہوں۔ سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ترقی کا پہیہ اُلٹا گھوم رہا ہے۔ حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ بلکہ عوام پر بدامنی، مہنگائی اور بے روز گاری مسلط کر رکھی ہے اور کرپشن کا دور دورہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے میرٹ کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے۔ ملک معاشی بحران کا شکار ہے۔ ان حالات میں عوام کی نظریں جماعت اسلامی پر لگی ہوئی ہیں۔ اُنہوں نے آخر میں کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر مختصر سے عرصہ میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردے گی۔
خبر کا کوڈ : 223177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش