QR CodeQR Code

کوئٹہ سے صادق آباد جانیوالی دو مسافر بسوں پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

21 Dec 2012 01:07

اسلام ٹائمز: دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ مسلح افراد نے دو مسافروں کو اغواء بھی کر لیا ہے۔ لیویز اہلکاروں نے مسلح افراد پر جوابی فائرنگ بھی کی۔


اسلام ٹائمز۔ آج رات کوئٹہ سے صادق آباد جانے والی دو مسافر بسوں پر مچھ کے علاقے گیتانی میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاع کے مطابق 3 مسافر جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ مسلح افراد نے دو مسافروں کو اغواء بھی کر لیا ہے۔ لیویز اہلکاروں نے مسلح افراد پر جوابی فائرنگ بھی کی۔ آخری اطلاعات تک لیویز اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ جاری تھی، جس کی وجہ سے کوئٹہ سبی قومی شاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ لیویز اہلکاروں کی مدد کیلئے مزید دستے روانہ کردیئے گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو مچھ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 223272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/223272/کوئٹہ-سے-صادق-ا-باد-جانیوالی-دو-مسافر-بسوں-پر-فائرنگ-3-افراد-جاں-بحق-6-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org