0
Thursday 20 Dec 2012 22:55

پاکستان کی بقاء کے لیے مقرر کردہ وقت پر عام انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے، اے این پی

پاکستان کی بقاء کے لیے مقرر کردہ وقت پر عام انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے، اے این پی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام جمہوری اور عوامی قوتوں کو اب پہلے سے زیادہ ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنا ہوگا، پارلیمانی نظام کے تسلسل اور پرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی کو روکنے کا تاثر انتہائی تشویشناک ہے، غیر جمہوری قوت کا راستہ روکنے کے لیے بھرپور مزاحمت کریں گے، پاکستان کی بقاء کے لیے مقرر کردہ وقت کے مطابق عام انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے کیوں کہ صرف پارلیمانی طرز سیاست میں طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں، بدقسمتی سے کبھی بھی ملک میں نظام کو چلنے ہی نہیں دیا گیا اور ہمیشہ مختلف حیلوں بہانوں سے عوامی حکومتوں پر شب خون مارا گیا، ہر طالع آزما جاتے جاتے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرتا گیا جس کی وجہ سے جمہوری ادارے کبھی پنپ نہیں سکے جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے۔

ان خیالات کا اظہار اے این پی سندھ کے ترجمان نے باچا خان مرکزی سے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بالادستی کے لیے عوامی نیشنل پارٹی نے پہلے بھی انتہائی ذمہ دارانہ کردار ادا کیا تھا اور آئندہ بھی ملک میں جمہورریت کی مضبوطی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی، پاکستان کی بقاء جمہوریت کے تسلسل میں ہے، ملک کے مستقبل کے فیصلوں کا اختیار عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو دینا ہوگا۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ملک کو درپیش سرفہرست سنگین مسائل ماضی کے غیر جمہوری ادوار کے پیدا کردہ ہیں، عوامی قیادت ہی درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، تمام سانحات ہمیشہ آمرانہ ادوار میں ہوئے ہیں، جو قومیں اپنے ماضی سے سبق نہیں سیکھتی ان کا جغرافیہ تبدیل ہوجاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 223274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش