0
Friday 21 Dec 2012 00:36

صوفیا کرام کے پیغام اور خانقاہی نظام کو عام کرکے معاشرہ میں امن کی فضا قائم کی جاسکتی ہے، خواجہ معین الدین

صوفیا کرام کے پیغام اور خانقاہی نظام کو عام کرکے معاشرہ میں امن کی فضا قائم کی جاسکتی ہے، خواجہ معین الدین
اسلام ٹائمز۔ دربارکوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشیں خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا ہے کہ صوفیاکرام نے لسانی، صوبائی اور مسلکی تعصب سے بالا تر ہوکر انسانیت کی بے لوث خدمت کی۔ امن، یکجہتی، اخوت، محبت، پیار، فرقہ وارنہ ہم آہنگی اور بھارئی چارئے کا درس دے کرعالم اسلام کوامن کا پیغام دیا، صوفیائے کرام کے پیغام اور خانقاہی نظام کو عام کرکے معاشرہ میں امن کی فضا قائم کی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے فیروزہ میں وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ احترام انسانیت، تحمل، برداشت اور حسن اخلاق سے لوگوں کو اپنی طرف راغب کیا۔ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا کہ خواجہ غلام فریدرحمتہ اللہ نے برصغیرکی دھرتی پر دین اسلام کی تبلیغ واشاعت میں کلیدی کردار ادا کرکے غیرمسلموں کو حلقہ بگوش اسلام کیا۔
 
انہوں نے کہا کہ حضرت داتا علی ہجویری، فرالدین گنج شکر، خواجہ معین الدین اجمیری سے لے کرخواجہ غلام فریدتک نے ہمیشہ رواداری، اخوت و محبت سے مدارس عربیہ قائم کئے اوراسلام کی اشاعت کلاشنکوف کی بجائے محبت سے عام کی، انہوں نے کہا کہ صوفیا کرام کے پیغام کو عام کرنے کے لئے خواجہ فریدفاونڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کی نگرانی میں روحانی، مذہبی، ثقافتی، ادبی اور فلاحی کاموں میں شریک ہوکر دارین کی سعادتیں حاصل کر رہے ہیں، اس موقع پرمجاہدجتوئی، اخترفریدی، مولانا محمداسماعیل سعیدی، حبیب الرحمان فریدی، حاجی عبدالعزیز، جام محمداقبال، چوہدری ذوالفقارعلی، چوہدری سلامت علی، چوہدری محمدارشد، علامہ محمداحمدسعیدی کلاچی، راوخالدمحمود، محمدرفیق سمیت دیگرنمائندہ شخصیات موجودتھیں۔
خبر کا کوڈ : 223299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش