QR CodeQR Code

اسکردو کے بالائی علاقوں میں ادویات کا فقدان شدت اختیار کرگیا ہے

21 Dec 2012 10:57

اسلام ٹائمز: بلتستان ڈویژن کے مختلف بالائی علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان بالائی علاقوں کی ڈسپنسریوں میں ادویات کا فقدان شدت اختیار کرگیا ہے اور تمام بالائی علاقوں کی ڈسپنسریاں تقریبا خالی پڑی ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت بلتستان کی غفلت کے باعث بالائی علاقوں کی ڈسپنسریوں میں ادویات کا فقدان ہے اور ان ڈسپنسریوں کا عملی کردار بالکل صفر ہوکر رہ گیا ہے۔ بلتستان ڈویژن کے مختلف بالائی علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان بالائی علاقوں کی ڈسپنسریوں میں ادویات کا فقدان شدت اختیار کرگیا ہے اور تمام بالائی علاقوں کی ڈسپنسریاں تقریبا خالی پڑی ہوئی ہیں۔ لوگوں کے مطابق اگر اس صورت حال میں کسی ناگہانی حادثے کا سامنا کرنا پڑا تو ابتدائی طبی امداد تک بہم پہنچانا ناممکن نہیں رہا۔ لوگوں نے محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے اس بابت فوری عمل کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 223340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/223340/اسکردو-کے-بالائی-علاقوں-میں-ادویات-کا-فقدان-شدت-اختیار-کرگیا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org