0
Friday 21 Dec 2012 11:20

امریکہ کے 633 ارب ڈالر سالانہ دفاعی بجٹ میں 48 کروڑ ڈالر اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹم کیلئے مختص

امریکہ کے 633 ارب ڈالر سالانہ دفاعی بجٹ میں 48 کروڑ ڈالر اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹم کیلئے مختص
اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان نے 633 ارب ڈالر کے سالانہ دفاعی بل کی منظوری دیدی۔ امریکی ایوان نمائندگان نے سال 2013ء کے لئے 633 ارب ڈالر کا سالانہ دفاعی بل منطور کر لیا ہے۔ ایوان نمائندگان میں یہ بل 107 کے مقابلے میں 315 ووٹ سے منظور کیا گیا۔ اب یہ بل سینٹ میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اس رقم میں سے 528 ارب ڈالر طیاروں، بحری جہاز اور اسلحہ کے لئے جبکہ 88.5 ارب ڈالر افغان جنگ کے لئے اور 17 ارب ڈالر ایٹمی پروگرام کے لئے مختص کئے جائیں گے۔ بل میں منظور شدہ رقم امریکی صدر کی طرف سے تجویز کردہ رقم سے 1.7 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ اس رقم میں اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹم کے لئے 48 کروڑ ڈالر رقم رکھی گئی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے سالانہ دفاعی بل کی منظوری دے دی، جس کے تحت 633.3 ارب ڈالر کے اخراجات کیے جاسکیں گے۔ امریکی ایوان نمائندہ گان میں 2013ء نیشنل ڈیفنس ایتھرائزیشن ایکٹ کی منظوری کے لئے ووٹنگ ہوئی، جس کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی گئی، بل کی حمایت میں 315 جبکہ مخالفت میں 107 ووٹ آئے۔ بل پر صدر بارک اوباما کے دستخط سے پہلے سینیٹ سے بھی منظور ی ضروری ہے۔ بل میں امریکی سیٹلائیٹس کی برآمداد پر عائد پابندی میں نرمی اور دُنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں کی سکیورٹی کے لئے مزید میرینز کی فراہمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 223351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش