0
Sunday 21 Mar 2010 12:59

عراق اور افغانستان سے امریکی انخلاء کیلئے واشنگٹن میں مظاہرہ

عراق اور افغانستان سے امریکی انخلاء کیلئے واشنگٹن میں مظاہرہ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکا میں عراق جنگ کے سات سال مکمل ہونے پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ افغانستان اور عراق سے افواج کا فوری انخلاء ممکن بنایا جائے۔واشنگٹن میں ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نے وائٹ ہاؤس تک مارچ کیا۔اس موقع پر عراق میں بے گناہوں کی ہلاکتوں کی تشبیہ کے طور پر عراقی جھنڈے میں لپٹے تابوت بھی وائٹ ہاؤس کے سامنے رکھے گئے۔اس دوران پولیس نے آٹھ افراد کو گرفتار بھی کر لیا،ظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر عراق جنگ کے خلاف اور جنگی مجرموں کی گرفتاری کے لئے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے صدر اوباما کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ صدر اوباما بش انتظامیہ کی پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں جو افسوس ناک ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عراق افغانستان میں جلد از جلد جنگ کا خاتمہ کر کے افواج کی واپسی ممکن بنائی جائے۔سرکاری طور پر مظاہرین کی تعداد سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی تعداد دس ہزار تک تھی۔
خبر کا کوڈ : 22343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش