QR CodeQR Code

گورنر پنجاب کی تبدیلی صدر زرداری کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، چوہدری نثار علی

21 Dec 2012 22:05

اسلام ٹائمز: پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کیلئے تمام گورنرز کی تبدیلی کا مطالبہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل ایک خاص شخص کو گورنر لگانا، انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔ آئینی ترمیم کے بعد اہم عہدوں پر براجمان شخص کا قریبی عزیز انتخابات نہیں لڑسکتا۔ پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے مشورے کے بعد شفاف انتخابات کیلئے تمام گورنرز کی تبدیلی کا مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مخدوم کے بک جانے سے سندھ اور جنوبی پنجاب کے مستقبل کا سودا نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ فنکشنل لیگ ایک گورنر کی قیمت پر اپنا سیاسی راستہ تبدیل کرے گی۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ 21 دسمبر کو روز قیامت سے تعبیر کیا جا رہا تھا، قیامت تو صرف لطیف کھوسہ کیلئے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب اور ٹیکس ایمنسٹی بل کی منظوری روکنے کیلئے ہر طریقہ استعمال کریں گے۔ یہ بل آئین اور قانون کے خلاف ہیں۔ یہ این آر او پارلیمنٹ اور اس کے قانون سازی کے اختیار پر کالا دھبہ ہے۔ پہلی دفعہ منتخب جمہوری حکومت نام نہاد قانون کے ذریعے این آر او تشکیل کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 223462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/223462/گورنر-پنجاب-کی-تبدیلی-صدر-زرداری-بوکھلاہٹ-کا-نتیجہ-ہے-چوہدری-نثار-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org