QR CodeQR Code

ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں ہیٹنگ کا نظام نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا

22 Dec 2012 10:43

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق جو بھی مریض ہسپتال میں ایڈمٹ ہوتا ہے، ہیٹنگ سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث اس کا مرض زیادہ شدت اختیار کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں ہیٹنگ کا بندوبست نہ ہونے پر مریض پریشانی سے دوچار ہوگئے ہیں۔ نمونیا اور دمے کے مرض سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہوکر ہسپتال میں ایڈمٹ ہونے والے مریضوں کے لئے ہیٹنگ کا کوئی انتظام موجود نہیں ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لئے شدید سردی کے موسم میں کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جو بھی مریض ہسپتال میں ایڈمٹ ہوتا ہے، ہیٹنگ سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث اس کا مرض زیادہ شدت اختیار کر رہا ہے۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کے لئے ہیٹنگ کا مناسب انتظام کرے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مالی بحران کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لئے کسی قسم کا بجٹ فراہم نہیں کیا گیا ہے ،جس کی وجہ سے ایمبولینسوں کو تیل فراہم کرنے اور ادویات کی خریداری کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں تو ایسی صورتحال میں کہاں سے ہیٹنگ سہولیات فراہم کی جائیں گی، اس لئے جب تک بجٹ فراہم نہیں کیا جاتا ہے تب تک ہیٹنگ سہولیات فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 223493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/223493/ڈی-ایچ-کیو-ہسپتال-گلگت-میں-ہیٹنگ-کا-نظام-نہ-ہونے-سے-مریضوں-کو-مشکلات-سامنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org