0
Friday 21 Dec 2012 22:07

سرائیکی وسیب کو علیحدہ شناخت وقت کی سب سے بڑی تحریک ہے، چنگیز خان جمالی

سرائیکی وسیب کو علیحدہ شناخت وقت کی سب سے بڑی تحریک ہے، چنگیز خان جمالی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کی علیحدہ خطی شناخت کے لیے کی جانے والے جدوجہد کی مکمل تائید کرتے ہیں، سرائیکی صوبے کے حصول کے لیے اس خطے کے لوگوں کو خود میدان میں اُترنا ہوگا، سرائیکی وسیب کو علیحدہ شناخت وقت کی سب سے بڑی تحریک ہے۔ لاہور والے اگر سرائیکی خطہ کے مسائل دل سے حل کرتے تو شاید تحریک کی ضرورت ہی پیش نہ آتی۔ سرائیکستان دانشور فورم وسیب میں رہنے والے تمام مکاتب فکر کے تحفظات کو دور کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چنگیز خان جمالی نے سرائیکستان دانشور فور م کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ سرائیکستان دانشور فورم کے جنرل سیکرٹری عامر شہزاد صدیقی نے کہا کہ سرائیکی خطہ کے لوگ اپنے حقوق کے حصول کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ 

عامر شہزاد نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے اہم مسئلہ سرائیکی صوبے کے قیام کا ہے جو کہ اس خطے کی عوام کی شدید خواہش ہے۔ اور اس آواز میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شامل ہیں۔ سرائیکی خطے کی عوام تخت لاہور سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ اس موقع پر منور خورشید صدیقی، عامر محمود نقشبندی، ڈاکٹر حیات اعوان اور محمد عیسی بھٹہ بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 223516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش