0
Friday 21 Dec 2012 22:17

جنوبی پنجاب کی سرزمین امن و آشتی کاخطہ ہے، شاہ محمودقریشی

جنوبی پنجاب کی سرزمین امن و آشتی کاخطہ ہے، شاہ محمودقریشی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے بزرگوں اور صوفیائے کرام نے ہمیشہ پیار، محبت اور امن کا درس دیا ہے، جن سینوں میں دھڑکن کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت موجود ہو وہ کبھی دہشت گرد نہیں ہوسکتے۔ دہشت گردی کے لیبل کی وجہ سے دنیا کے دیگر ممالک سے ہمارے معاشرتی، معاشی اور اقتصادی تعلقات میں تنائو بڑھ سکتا ہے، ہم دعاگو کہ خدا ہم کو اور اُوپر بیٹھے لوگوں کو ہدایت کی توفیق عطا فرمائے، جنوبی پنجاب کی سرزمین امن وآشتی کاخطہ ہے۔ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی پٹڑی پر چڑھانے کے لیے مخلص، دیانتدار اور باکردار لوگوں کو آگے لانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر خارجہ و دربار حضرت بہائوالدین زکریا کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں عرس کے موقع پر زکریا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین دربارحضرت خواجہ غلام فرید کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ، پاکستان زکریا اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد صدیق قادری، مولانا سعید احمد فاروقی، قاضی محمد بشیر گولڑوی، مخدوم زین قریشی، پیر علی حسین شاہ ودیگر نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی، فرقہ واریت اور تمام تعصبات کے خاتمے کے لیے بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ اُنہوں نے کہاکہ حضرت بہائوالدین زکریا نے اپنی پوری زندگی اشاعت اسلام، تبلیغ دین اور فروغ علم میں بسر کی۔ علم کی ترویج اور اشاعت کے ذریعہ آپ کا مشن جاری رکھا جائے گا۔ حضرت غوث پاک کا نعرہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 223522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش