QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں نئی قوم پرست تنظیم وجود میں آنے والی ہے، ذرائع

22 Dec 2012 11:53

اسلام ٹائمز: ذرائع کا کہنا ہے کہ قیام عمل میں آنے والی تنظیم گلگت بلتستان کے عوام کو شناخت دلانے اور گلگت بلتستان کو الگ اسٹیٹ کا درجہ دلانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں بہت جلد ایک نئی قوم پرست تنظیم کا قیام عمل میں آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے موجودہ قوم پرست تنظیموں کی کوئی کارکردگی نہ ہونے اور ان کے اثرات کو دھیرے دھیرے ختم ہوتا دیکھ کر اکثر قوم پرست تنظیموں میں کام کرنے والے کارکنوں نے ایک اور نئی تنظیم کی بنیاد ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قوم پرست تنظیموں کے کارکنان کا مؤقف ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور اس خطے کو سنبھالنے والا کوئی نہیں جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں رہنے والے لوگوں کو ان سے حقوق نہیں مل رہے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قیام عمل میں آنے والی تنظیم گلگت بلتستان کے عوام کو شناخت دلانے اور گلگت بلتستان کو الگ اسٹیٹ کا درجہ دلانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی جس کیلئے بین الاقوامی تنظیموں سے بھی رابطہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 223575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/223575/گلگت-بلتستان-میں-نئی-قوم-پرست-تنظیم-وجود-آنے-والی-ہے-ذرائع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org