0
Saturday 22 Dec 2012 10:17

بھارت یہودی لابی سے مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے، ترابی

بھارت یہودی لابی سے مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے، ترابی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ شہداء کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ مجاہدین کشمیر کی عظیم قربانیوں کے باعث تحریک آزادی کشمیر میں شدت آئی ہے۔ تحریک حریت کے ساتھ بے وفائی کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں جنرل مشرف کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں وہ امریکی اور بھارت کے ایجنڈا کی تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں جماعت اسلامی اور حزب المجاہدین کے زیراہتمام منعقد ہونے والی شہداء کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

عبدالرشید ترابی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ایک مضبوط موقف کی ضرورت ہے۔ آزادی کے بیس کیمپ کو حکمرانوں نے عیاشی کیمپ میں بدل دیا ہے۔ حکمران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے آزاد خطہ کو صحیح معنوں میں بیس کیمپ بنا کر مقاصد پورے کریں۔ مجاہدین کشمیرکے مقدس خون سے کسی کو غداری نہیں کرنے دیں گے کیونکہ جذبہ جہاد استحکام پاکستان اور آزادی کشمیر کا ضامن ہے۔ 

جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر کا کہنا تھا کہ بھارت اسرائیل اور یہودی لابی سے مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سانحہ مشرقی پاکستان ہمارے لیے باعث عبرت ہے۔ آج تو پاکستان نیو کلیئر پاور ہے تو پھرخوف کس بات کا ہے۔ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا شہداء کے خون سے غداری اور کشمیریوں کے زخمون پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہاکہ حریت قائدین اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہ ہوں کشمیری قوم ان کے کردار سے مطمئن نہیں ہیں وہ اپنی پالیسیوں کی اصلاح کریں اور شہداء کشمیر کی قربانیوں کا خیال رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 223647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش