1
0
Saturday 22 Dec 2012 12:39

حزب اللہ کے پاس 50 ہزار میزائل ہیں، اسرائیل کا دعویٰ

حزب اللہ کے پاس 50 ہزار میزائل ہیں، اسرائیل کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے "ران پروسور" نے یو این او کی سلامتی کونسل کے نام اپنے ایک خط میں دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے پاس پچاس ہزار میزائل ہیں۔ ران پروسور نے سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ وہ اتنے بڑے پیمانے پر میزائل ذخیرہ کرنے پر حزب اللہ کی مذمت کرے۔ فارس نیوز نے صیہونی روزنامہ "اسرائیل ھیوم" کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں حزب اللہ کی طرف سے میزائل ذخیرہ کرنے پر تنقید کی ہے۔ اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے "ران پروسور" نے سلامتی کونسل کے نام اپنے ایک خط میں دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ نے اپنے گوداموں میں 50 ہزار سے زیادہ میزائل ذخیرہ کر رکھے ہیں۔ 

اسرائیلی نمائندے نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھا ہے کہ حزب اللہ بڑے پیمانے پر اسلحہ جمع کرکے اپنی طاقت کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ران پروسور نے سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ وہ حزب اللہ کے اس اقدام پر اس کی سرزنش اور مذمت کرے، ساتھ ہی اسرائیلی نمائندے نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان ہزاروں میزائلوں کی موجودگی کی وجہ سے حزب اللہ اسرائیل کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا سکتا ہے۔ اسرائیلی نمائندے نے سلامتی کونسل کے تمام اراکین سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ حزب اللہ کو واضح تنبیہ کے ذریعے اسے یہ بتا دیں کہ اسرائیل اتنی بڑی مقدار میں اسلحہ جمع کرنے اور اس تنظیم کے زیادہ قدرتمند ہونے کو برداشت نہیں کرے گا۔ ران پروسور نے مزید لکھا ہے کہ سلامتی کونسل کی طرف سے پہلا منطقی اقدام یہ ہونا چاہیئے کہ وہ یورپی یونین سمیت دنیا کے تمام نقاط پر موجود مختلف بین الاقوامی اداروں اور ممالک میں حزب اللہ کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالنے کو یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 223675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

موجود ہیں تو ٹھیک ہے کوئی گناہ تو نہیں کیا۔ اسرائیل کے ہاس اسلحے کا جو اتنا بڑا ذخیرہ موجود ہے، اسے کوئی کچھ کیوں نہیں کہتا۔
ہماری پیشکش