0
Saturday 22 Dec 2012 18:40

بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کیخلاف اسلام آباد میں جماعت الدعوۃ کا احتجاجی مظاہرہ

بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کیخلاف اسلام آباد میں جماعت الدعوۃ کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے بھارت کو موسٹ فیورٹ نیشن قرار دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار نہ دیا جائے، اگر ایسا کیا گیا تو یہ ہزاروں شہداء کے خون سے غداری ہوگی۔ کشمیر کی آزادی کے بغیر بھارت سے کوئی تعلق قائم نہ کیا جائے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ کشمیر پر کوئی سودہ بازی کی جائے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ اگر بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیدیا گیا تو اس سے کشمیر کاز کو زبردست نقصان پہنچے گا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بھارت مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

مقررین نے اپنی تقاریر میں بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے پر سخت مؤقف اختیار کیا اور حکومت کو متنبہ کیا اگر حتمی فیصلے پر دستخط کر لئے گئے تو ملک بھر میں دفاع پاکستان کونسل کے ساتھ مل کر زبردست احتجاج کیا جائیگا۔ دفاع پاکستان کونسل کے رہنماء عبدالرؤف نے بھی اپنے خطاب میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ بھارت کیساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے نظریات کے ساتھ غداری ہوگی۔ ہم نے ملک اس لئے حاصل نہیں کیا کہ بھارت کے ساتھ تجارت یا کوئی معاہد کیا جائے۔ اگر یہ سب کچھ کرنا ہی تھا تو ملک کی آزادی کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 223727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش