QR CodeQR Code

دہلی میں 7 دنوں کے اندر ایک اور عورت کی اجتماعی عصمت دری

23 Dec 2012 19:34

اسلام تائمز: پولیس کے مطابق ملزم اس کے مکان میں داخل ہوئے اور اسے زبردستی شراب پلائی گئی اور بعد میں اس کی عزت کو تار تار کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی دارالحکومت دہلی میں اجتماعی عصمت دری کے ہولناک واقعہ پر ابھی غم و غصہ کم نہیں ہوا تھا کہ نئی دہلی کے ویلکم علاقے میں کل 40 سال کی ایک عورت کی مبینہ عصمت دری کی گئی ہے، پولیس نے کہا ہے کہ تین افراد نے اس عورت کی عزت تار تار کردی، یہ واقعہ چار بچوں کی ماں کے کرائے کے مکان میں ہوا تھا، ایک ملزم 46 سالہ کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر دو ابھی فرار ہیں، یہ عورت کرائے کے مکان میں رہ رہی تھی اور جب وہ اس علاقے میں نئے عثمان پور میں 15 دن پہلے ہی اپنے کنبے کے ساتھ آئی تھی، پولیس کے مطابق ملزم اس کے مکان میں داخل ہوئے اور اسے زبردستی شراب پلائی گئی اور بعد میں اس کی عزت کو تار تار کیا گیا، پچھلے اتوار کو 23 سالہ پیرا میڈیکل کالج کی طالبہ کی چلتی ہوئی بس میں 6 لوگوں نے نہ صرف عزت لوٹی تھی بلکہ اسے بری طرح مارا پیٹا کہ اب وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے اور یہ لڑکی دہلی صفدر جنگ اسپتال میں ابھی بھی زیر علاج ہے۔


خبر کا کوڈ: 223812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/223812/دہلی-میں-7-دنوں-کے-اندر-ایک-اور-عورت-کی-اجتماعی-عصمت-دری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org