0
Saturday 22 Dec 2012 19:46

شہریوں پر تشدد کے واقعہ پر پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج

شہریوں پر تشدد کے واقعہ پر پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں افغانستان کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستانی مزدوروں پر افغان فورسز کے تشدد کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاک افغان سرحد پر، افغان سکیورٹی فورسز نے مطلوبہ دستاویز اور پاسپورٹ ہونے کے باوجود پاکستانی مسافروں پر شدید تشدد کیا۔ جس پر افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ دفترخارجہ کے مطابق، کابل میں پاکستانی سفیر نے بھی افغان حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، افغان حکومت سے واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ افغان حکومت کو کہا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق، پاکستان میں افغانستان کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستانی مزدوروں پر افغان فورسز کے تشدد کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ہے، افغان حکومت سے معاملے کی فوری تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ پاک افغان طورخم سرحد پر پاکستانی مزدوروں پر افغان فورسز کے تشدد کے معاملے پر پاکستان میں افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ دفتر خارجہ نے افغان سفیر سے مزدوروں پر تشدد کے معاملے پر شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ نے افغان سفیر سے استفسار کیا کہ پاکستانی مزدوروں کے پاس قانونی دستاویزات ہونے کے باوجود ان پر تشدد کیوں کیا گیا؟۔ پاکستان نے افغان حکومت سے معاملے کی فوری تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچنے کے اقدامات بھی کئے جائیں۔ دوسری جانب افغانستان میں پاکستانی سفیر نے بھی افغان حکومت سے اس معاملے پر احتجاج کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 223818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش